بھارتی تعلیمی بورڈ نے نصاب سے مغلوں کا تذکرہ غائب کردیا

ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے تعلیمی بورڈ نے تاریخ کی کتابوں سے مغلوں کا ذکر غائب کرنا شروع کردیا۔ رواں تعلیمی سیشن سے بورڈ نے ساتویں اور نویں کلاس کی تاریخ کا تبدیل شدہ نصاب شائع کیا ہے جس میں شیواجی مہاراج کے ذریعے قائم کئے گئے مراٹھا راج کو اہمیت دی گئی ہے۔ ساتویں کلاس کی کتابوں میں نصاب کے ان مضامین کوہٹادیا گیا ہے جس میں مغلوں اور مغلیہ دور سے پہلے مسلم حکمرانوں جیسے رضیہ سلطانہ اور محمد بن تغلق کے بارے میں درج ہے۔ تبدیل شدہ نصاب میں مغل حکمرانوں کے زریعے بنائی گئی یادگاروں اور تعمیرات جیسے محل‘ قطب مینار اور لال قلعہ وغیرہ کا کوئی تذکرہ نہیں۔

متعلق امتیاز کاظمی