رومن اردو کو اردو میں بدلنا ہوا اب بہت آسان

جی ہاں گوگل نے انتہائی خاموشی سے اس کی بورڈ میں ایک نیا فیچر کا اضافہ کردیا ہے جو کہ اردو لکھنے والوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے، خاص طور پر اگر وہ رومن اردو لکھنے پر مجبور ہوں تو۔

پروپاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق جی بورڈ اب خودکار طور پر رومن اردو کو رئیل ٹائم میں اردو میں کنورٹ کردیتا ہے ، جیسے رومن میں اگر لکھیں ‘Ap ka naam kia hai’ تو وہ اردو میں کنورٹ ہوجائے گا ‘ آپ کا نام کیا ہے’۔

ویسے عام طور پر سوشل میڈیا میں اردو زبان پر اتنی توجہ نہیں دی جاتی مگر یہ نیا اضافہ اس زبان کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے حوصلہ افزاءہے۔

اور اس فیچر کی سب سے بڑی آسانی یہ ہے کہ اگر اسمارٹ فون پر اردو کی بورڈ سمجھ نہیں آرہا تو اب انگلش میں رومن لکھنے پر آپ کی پسند کا جملہ خودکار طور پر بن جائے گا۔

اس فیچر کے لیے آپ کو بس گوگل پلے اسٹور یا ایپل کے ایپ اسٹور سے جی بورڈ کو انسٹال کرنا ہوگا۔

اس کے بعد اسے اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور لینگوئجز آپشن کا انتخاب کریں اور ‘ یوز سسٹم لینگوئج’ سے چیک ہٹا دیں۔

اب جی بورڈ میں دی گئی زبانوں کی فہرست میں جائیں اور اردو (abc) کو سلیکٹ کرلیں۔

ویسے اردو پاکستان کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے جو کہ رومن کی جگہ اردو ان پٹ لے آﺅٹ کے ساتھ ہے۔

کی بورڈ میں ٹائپنگ زبان کو بدلنے کے لیے اسپیس بار کو ایک سیکنڈ کے لیے پریس کریں اور پوپ اپ اسکرین میں اردو کا انتخاب کرلیں، اسی طرح اس طریقہ کار سے کسی اور زبان کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے۔

جی بورڈ کی رومن اردو کو اردو میں منتقل کرنے کی درستگی حیران کن حد تک درست ہے۔

متعلق تعارف اللہ خاوری