طاہر القادری نےچوتھے دھرنے کی تاریخ اور مقام بتا دیا

tahir ul qadri

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 16 اگست کو مال رود پر دھرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ 16 اگست کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی بیوائیں مال روڈ پر آئیں گی اور مجھے ان سے اظہار یکجہتی کے لیے وہاں جانا پڑے گا۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ شہداء کی بیوائیں کب تک مال روڈ پر بیٹھیں گی، اس کا مجھے کچھ پتا نہیں۔خیال رہے کہ طاہرالقادری کینیڈا سے وطن واپس پہنچے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو انصاف دلانے تک واپس نہیں جائیں گے۔

متعلق نامہ نگار