کے الیکٹرک ایل این جی سے بجلی پیدا کرے گی

900 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل نیپرا سے ٹیرف کی منظوری کے بعد دی جائے گی
کراچی (وقائع نگار خصوصی) کے الیکٹرک نے ایل این جی سے 900 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنالیا، پروجیکٹ کو حتمی شکل نیپرا سے ٹیرف کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔ کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق کے الیکٹرک 900 میگاواٹ بجلی ایل این جی کی مدد سے پیدا کرے گی، منصوبے کے تحت 450، 450 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس بن قاسم پر نصب کیے جائیں گے۔ کے الیکٹرک نے نیپرا میں 16 روپے فی یونٹ ٹیرٹ دینے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے 12 روپے فی یونٹ کی منظوری دی۔ کے الیکٹرک نے فیصلے پر نظرثانی کے لیے نیپرا میں ایک بار پھر درخواست دائر کی ہے جبکہ ان دونوں پلانٹس کو بھی نیپرا کی جانب سے دیے جانے والے پاور ٹیرف سے مشروط کردیا ہے۔

متعلق ناصر عباس