فلم انڈسٹری میں دوست بنانا آسان ہے ٗ جیکو لین

آپ ٹھیک ہوں تو انڈسٹری محفوظ ترین جگہ ہے
خوش قسمت ہوں اچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا
ممبئی (نیٹ نیوز) سری لنکا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بالی ووڈ میں اپنے 8 برس پورے کرلیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیکولین فرنینڈس نے کہاکہ اگر آپ کا خود کا رویہ صحیح ہے تو پھر فلم انڈسٹری آپ کے لیے محفوظ جگہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری میں دوست بنانا آسان ہے کیونکہ آپ کی پریشانیاں، فکر، عدم تحفظ اور جدوجہد سب ایک جیسی ہوتی ہیں جس پر آپ ایک دوسرے سے بات کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے بہترین لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہاکہ فلمی خاندان سے وابستہ لوگوں کی سمجھ بوجھ بہت بہتر ہوتی ہے اس لیے میں نے فلم انڈسٹری میں بہت سے دوست بنائے ہیں جن میں سلمان خان، سونم کپور، تاپسی پنوں، سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون شامل ہیں۔

متعلق شازیہ عندلیب