منیشا کوئرالہ نے بچی گود لینے کا فیصلہ کرلیا

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ بھی جلد ایک بچی گود لینے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی تقریباً تمام کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے بچی گود لینے کے بارے میں کہا کہ رواں سال کے آخر میں میری زندگی میں ایک ننھی سی بچی کا اضافہ ہو جائے گا جس کے بعد میری ادھوری زندگی مکمل ہو جائے گی۔

متعلق شازیہ عندلیب