گاندھی قتل کی 70 سال بعد دوبارہ تحقیقات شروع ہونے کا امکان

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کی آزادی کی تحریک کے رہنما موہن داس گاندھی کے قتل کی تقریباً 70 سال بعد دوبارہ تحقیقات شروع ہونے کا امکان ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے سینئر وکیل امرندر اشرن کا تقرر کرکے انہیں اس بات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا کہ گاندھی کے قتل کے کیس کو دوبارہ کھولا جائے یا نہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ گاندھی قتل کیس تاریخ کا سب سے پراسرار معاملہ تھا جس میں حقائق کو چھپایا گیا لہٰذا اس کیس کی دوبارہ تحقیقات کرائی جائیں، درخواست گزار اور محقق ڈاکٹر پنکج نے کہاکہ ان کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ گاندھی کے قتل میں تین افراد ملوث تھے تاہم اس وقت کی بھارتی حکومت نے اس قتل کی صحیح طور پر تحقیقات نہیں کیں۔

متعلق امتیاز کاظمی