دبئی، پرویز مشرف سے رئوف صدیقی کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رئوف صدیقی نے سابق صدر پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رئوف صدیقی کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس دوران رئوف صدیقی نے آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر کو نبی پاک کی سیرت پر لکھی جانے والی کتاب سیرت النبیؐ پیش کی۔

متعلق امتیاز کاظمی