لندن میں بانی متحدہ کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج، پاکستان زندہ باد الطاف مردہ باد کے نعرے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے پاکستانی اداروں اور میڈیا کے خلاف ہرزہ سرائی کے خلاف نارتھ لندن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر مختلف تنظیموں و سیاسی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کئی گھنٹے پاکستان زندہ باد، پاک افواج زندہ باد، بھارت مردہ باد، مودی الطاف مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر حبیب جان، طارق محمود، حاجی محمد منیر، چوہدری سعید، ساجد خان، راجہ سکندر، راجہ شکیل حیدر، شیخ جمیل اور دیگر رہنما موجود تھے۔

متعلق امتیاز کاظمی