شنگھائی ماسٹرز ٹینس میں اعصام الحق کا فاتحانہ آغاز

اعصام الحق نے مارسین میٹکووسکی کے ساتھ مل کر مخاالف ٹیم کو 6-4 اور6-2 سے شکست دی۔ فوٹو: فائل

اعصام الحق نے مارسین میٹکووسکی کے ساتھ مل کر مخاالف ٹیم کو 6-4 اور6-2 سے شکست دی۔ فوٹو: فائل

شنگھائی: اعصام الحق نے شنگھائی ماسٹرز ٹینس میں جوڑی دار مارسین میٹکووسکی کے ساتھ مل کر مخاالف ٹیم کو 6-4 اور6-2 سے شکست دے دی۔

پاکستانی اسٹار اعصام الحق نے شنگھائی ماسٹرز ٹینس کے ڈبلز میں ابتدائی مرحلہ عبور کرلیا، انہوں نے اپنے پولش جوڑی دار مارسین میٹکووسکی کی سنگت میں فتح سمیٹ کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، ان کی جوڑی نے فرنچ حریفوں ایڈرین مینارینو اور بینوئٹ پائر کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور6-2 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ راؤنڈ 8 میں جگہ بنانے کیلئے اب اعصام اور میٹکووسکی کو 5 سیڈ مارسیل گرینولرز اور ایوان ڈوڈگ کے چیلنج کا سامنا رہے گا۔

متعلق صالیحہ ناصر