ٹیسٹ رینکنگ میں اظہرعلی کی 2 درجہ تنزلی ہوگئی

بیٹسمین رینکنگ میں نمبرون پوزیشن آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کے پاس ہے . فوٹو : فائل

بیٹسمین رینکنگ میں نمبرون پوزیشن آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کے پاس ہے . فوٹو : فائل

دبئی: آئی سی سی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی اور نئی رینکنگ کے بعد پاکستان کے اظہر علی کی 2 درجہ تنزلی ہو گئی ہے۔

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں اوسط درجے کی کارکردگی کے سبب اظہر علی کی 2 درجے تنزلی ہوگئی اور وہ 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے، آخری اننگز میں سنچری بنانے والے اسد شفیق 7 درجے کی چھلانگ لگا کر 28 ویں نمبر پرآگئے، ایک درجہ ترقی پانے والے کپتان سرفراز احمد اب 32 ویں درجے پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اظہر علی ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پرآ گئے

بیٹسمین رینکنگ میں نمبرون پوزیشن آسٹریلوی اسٹیون اسمتھ کے پاس ہے۔ بولنگ چارٹ میں ٹاپ پر جیمز اینڈرسن براجمان ہیں، رویندرا جڈیجا کا دوسرا نمبر ہے۔ کاگیسو ربادا کو 2 درجے ترقی نے کیریئر بیسٹ تیسرے نمبر پر پہنچا دیا۔

متعلق صالیحہ ناصر