پی آئی اے نے بنکاک کے لیے کرایوں میں 40 فیصد کمی کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے بنکاک کے لیے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے بنکاک کے لیے تمام پروازوں پر 40 فیصد رعایت کا آغاز کردیا گیا ہے، بنکاک سے پاکستان کے لیے 40 کلو سامان بھی مفت ساتھ لایا جاسکے گا، کرایوں میں کمی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور 30 نومبر 2017ء تک موثر رہے گی۔

متعلق ناصر عباس