پشتو فلموں کے شہنشاہ اداکار بدرمنیر کی 9 ویں برسی منائی گئی

اسلام آباد (اے پی پی) پشتو فلموں کے شہنشاہ اداکار بدر منیر کی بدھ کو 9 ویں برسی منائی گئی، وہ سوات کے علاقے مدین میں 1943ء میں پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کا انتقال 11 اکتوبر 2008ء کو 70 سال کی عمر میں لاہور میں ہوا۔ ان کا تعلق میاں خیل قبیلے سے تھا، بدر منیر نے 400 سے زائد فلموں بشمول 85 اردو، 31 پنجابی اور 11 سندھی اور سیکڑوں پشتو فلموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے 1970ء تا 2002ء پشتو فلموں میں کام کیا۔ فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے بدر منیر کراچی میں رکشہ چلایا کرتے تھے۔ بدر منیر کو 1970ء میں وحید مراد نے فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا جن کے دفتر میں ان کو چائے والے لڑکے کی نوکری ملی تھی۔ بدر منیر کی پہلی فلم یوسف خان شیربانو تھی جس میں یاسمین ان کے مقابل ہیروئن تھیں۔

متعلق شازیہ عندلیب