دیپکاپڈوکون دماغی صحت عامہ کے مرکز پہنچ گئیں

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے دماغی صحت کے عالمی دن پر ہیلتھ کیئر سینٹر کا دورہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپکا پڈوکون نے دماغی صحت کے عالمی دن پر گزشتہ روز منگل بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹکا کے شہر دوانگری میں ہیلتھ کیئر سینٹر کا دورہ کیا اور لوگوں میں ذہنی صحت کے متعلق شعور اجاگر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو ڈپریشن سے نجات میں مدد کے لیے ڈاکٹروں اور وہاں پر موجود اراکین سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈپریشن کے دور سے گزر چکی ہیں لیکن میرا نہیں خیال کہ میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے ڈپریشن پر قابو پالیا ہے، بلکہ مجھے ہمیشہ ڈپریشن میں دوبارہ مبتلا ہوجانے کا خوف رہتا ہے۔

متعلق شازیہ عندلیب