ڈیزائن چوری کا الزام انوشکا مشکل میںپڑگئیں

اداکارہ نے کپڑوں کا نیا ڈیزائن متعارف کرایا تھا
تشہیر کرنے پر ڈیزائن کی چوری کا الزام لگ گیا
ممبئی (نیٹ نیوز) بولی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے نئے برانڈ ’نش‘ کے ڈیزائنز پر چوری کا الزام لگنے کے بعد بڑی مشکل میں گرفتار ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں انہوں نے نش کے نام سے کپڑوں کا نیا برانڈ متعارف کروایا ہے جس کی تشہیر کے لیے انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں تاہم انوشکا اس وقت بڑی مشکل میں پھنس گئیں جب برانڈ لانچ کرتے ہی ان پر چوری کا الزام لگ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کے ڈیزائن کردہ کپڑوں کے تمام ڈیزائن چوری کے ہیں اور ان پر یہ الزام بھی لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے یہ تمام ڈیزائنز ایک مقبول ترین چائنیز برانڈز سے چوری کیے ہیں۔ یہ سارے ڈیزائنز باآسانی ایک چائنیز ای کامرس آن لائن ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ دوسری جانب انوشکا شرما کی ٹیم نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور اگر واقعی یہ ڈیزائنز چوری شدہ ہیں تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

متعلق شازیہ عندلیب