حقوق نسواں کی حامی کہلانے پر فخر ہے،پریانکا

ممبئی (نیٹ نیوز) بولی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا خود کو حقوق نسواں کی حامی کہے جانے پر فخر محسوس کرتی ہیں اور اداکارہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ اس کا مطلب مردوں کو حقیر یا ان سے نفرت کرنا ہے۔ پریانکا چوپڑا نے ورائٹی ڈاٹ کام کو بتایا کہ فیمینزم مردوں سے نفرت یا انہیں حقیر سمجھنا یا یہ یقین دہانی کرانا کہ ہم ان سے بہتر ہیں کے بارے میں نہیں ہے بلکہ فیمینزم یعنی حقوق نسواں کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی ہمارے لیے گئے فیصلوں کا جائزہ لیے بغیر یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، ویسی ہی آزادی دی جائے جیسی مردوں کو صدیوں سے حاصل ہے۔ پریانکا کو ان لوگوں پر غصہ آتا ہے جو اس لیبل کو مسترد کرتے ہیں۔

متعلق شازیہ عندلیب