ایشوریہ کے والد کا انتقال امیتابھ بچن نے دیوالی کا تہوار منانے سے انکار کردیا

بچن خاندان کا کوئی فرد بھی تقریبات میں شریک نہیں ہوگا
بھارت میں مسلمان فنکار بھی دیوالی پر تقریبات کرتے ہیں
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے مشہور’’بچن خاندان‘‘ نے رواں سال ہندوؤں کا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ منانے سے انکار کردیا ہے۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام فنکار چاہیں ان کا تعلق ہندومت سے ہو یا نہیں، اس تہوار کا اہتمام کرتے ہیں۔ شاہ رخ خان، سلمان خان اور شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر مسلم فنکار بھی اپنے گھروں میں دیوالی کی پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔ تاہم امیتابھ بچن کے گھر دی جانے والی پارٹی کے چرچے کئی دنوں تک میڈیا میں جاری رہتے ہیں، تاہم اس بار پوری بچن فیملی نے دیوالی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بچن فیملی کے رواں سال دیوالی نہ مانے کی وجہ ایشوریا رائے کے والد کرشنا راج رائے ہیں جو رواں سال مارچ میں انتقال کرگئے تھے۔ اسی لیے بچن فیملی نے اس سال دیوالی منانے سے انکار کردیا ہے۔ اس کے علاوہ امیتابھ بچن سمیت ان کے گھر کسی بھی فرد نے بالی ووڈ فنکاروں کی جانب سے دی جانے والی پارٹیوں میں بھی شرکت نہیں کی ہے۔

متعلق شازیہ عندلیب