اداکارہ شردھا کپور کے پاؤں میں موچ آگئی

ممبئی (نیٹ نیوز) اداکارہ شردھا کپور کے پاؤں میں سوجن آگئی۔ شردھا فلم ’’ساہو‘‘ کی حیدرآباد میں عکسبندی اور بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی سینا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بہت زیادہ کام کے دباؤ کے باوجود اپنے پاؤں کے درد کو نظرانداز کیا اور اس کے بعد بھی فلم کی عکسبندی جاری رکھی۔ ممبئی واپس آنے کے بعد شردھا کپور سینا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے بیڈمنٹن کی تربیت بھی حاصل کرتی رہیں جو ان کے پاؤں میں موچ کا سبب بنی، جس پر ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلق شازیہ عندلیب