عالیہ بھٹ نے پٹاخہ مخالف میڈیا مہم شروع کردی

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ علایہ بھٹ نے ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر پٹاخہ مخالف سوشل میڈیامہم شروع کردی ہے۔ عالیہ بھٹ ’’ پوچھ اور پٹاخہ‘‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر مداحوں کو پٹاخے نہ جلانے کا پیغام دے رہی ہیں۔ عالیہ کا کہنا ہے ان پٹاخوں‘ دھماکوں کی آواز سے ہمارے جانور ڈر جاتے ہیں۔ میری اس مہم کا مقصد پٹاخوں سے پھیلنے والی صوتی آلودگی کو روکنا اور تہوار کو جانوروں کیلئے محفوظ بنانا ہے۔ عالیہ نے اس مہم کے ساتھ اپنی پالتو بلی کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کی ہے۔ اداکارہ کریتی سین نے عالیہ کی اس مہم کو سراہاہے۔

متعلق شازیہ عندلیب