ریشم کل 40سال کی ہوجائیں گی دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا جائیگا

لاہور (کلچرل ڈیسک) اداکارہ ریشم کل 40 برس کی ہو جائیں گی۔ ریشم نے اپنی فنی زندگی کا آغاز پی ٹی وی لاہور سینٹر سے کیا اور بعدازاں وہ فلم انڈسٹری میں آگئیں جہاں انہوں نے بے شمار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکارہ ریشم آج بھی ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کررہی ہیں۔ وہ اپنی 40 ویں سالگرہ کا کیک اپنی فیملی اور اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ کاٹیں گی۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے دیرینہ دوست اور بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی بھی شرکت کریں گے۔

متعلق شازیہ عندلیب