قرآن پاک نے نور کی زندگی بدل دی

ہمیشہ یہ سوچتی تھی کہ زندگی کا مقصد کیا ہے
رمضان میں قرآن اردو ترجمے کے ساتھ پڑھا تھا
اب شوبز انڈسٹری میں نہیں جائوں گی،اداکارہ
لاہور (کلچرل ڈیسک) گزشتہ ماہ ہی اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے طلاق لینے والی اداکارہ نور بخاری نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ قرآن پاک نور کی زندگی بدل دی اب انہوں نے اسلامی طریقے سے زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نور سیز ڈاٹ کام نامی بلاگ پوسٹ میں نور بخاری کے نام سے شائع ہونے والی ایک تحریر میں ’’زندگی کا حقیقی مقصد‘‘ سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکارہ کی زندگی میں یہ تبدیلی کس طرح آئی؟ بلاگ کے مطابق نور بخاری ہمیشہ سے یہ سوچتی تھیں کہ حقیقی زندگی کا مقصد کیا ہے اور پھر ایک دن ان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔ بلاگ میں وضاحت کی گئی کہ نور بخاری نے رمضان المبارک میں قرآن شریف کا اردو ترجمے کے ساتھ مطالعہ شروع کیا اور یوں ان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔ انہیں اپنے ماضی پر افسوس بھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ شوبز انڈسٹری میں نہیں جائیں گی اور اب وہ جب بھی گھر سے نکلیں گی تو حجاب پہن کر نکلیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہر کوئی کوشش کرتا ہے کہ وہ اللہ کے نزدیک ہو جائے لیکن اللہ کسی کو یہ عطا نصیب کرتا ہے اور وہ ان خوش نصیب لوگوں میں شامل ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی۔ دوسری جانب اداکارہ کی نئی تصاویر کے بعد لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کئی افراد نے ان کے بدلے روپ پر حیرانی تو کئی نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔

متعلق شازیہ عندلیب