وفاداریاں تبدیل کرنے کیخلاف سخت قانون میں سقم برقرار ہے‘ بی بی سی

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں فلورکراسنگ کا قانون جتنا سخت ہے وہ ملک میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے میں اتنا ہی بے اثر بھی ثابت ہوا ہے۔ بی بی سی نے اپنے تبصرے میں کہا ارکان پارلیمان کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے گزشتہ20 برسوں میں اس قانون میں متعدد تبدیلیاںکی گئیں۔ لیکن فلور کراسنگ کا عمل پھر بھی جاری رہا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اپنی پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں نے ہر بار اس قانون میں پائے گئے سقم کا سہارا لیا۔

متعلق امتیاز کاظمی