کلثوم نواز کی طبیعت پھر خراب ہوگئی

دوبارہ لندن کے اسپتال میں داخل کردیا گیا
نواز شریف کی اہلیہ کی پہلے بھی کیمو تھراپی ہوچکی ہے
طبیعت میں مزید بہتری سے قبل دوسرا سیشن نہیں کیا جاسکے گا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پھر خراب ہوگئی، دوبارہ اسپتال داخل کروا دیا گیا۔ شریف فیملی کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پھر خراب ہو جانے کے باعث انہیں گزشتہ رات دوبارہ لندن کے مقامی اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ بیگم کلثوم نواز کی پہلے بھی کیموتھراپی ہوچکی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آنے سے قبل کیموتھراپی کا دوسرا سیشن نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور گزشتہ کئی ہفتوں سے لندن میں زیر علاج ہیں۔ دوسری طرف مریم نواز نے عوام سے اپنی والدہ کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

متعلق امتیاز کاظمی