ویتنام کی کمپنی نے آئی فون 10 کی سب سے اہم خوبی کو دھوکہ دے دیا

ویتنام کی ایک کمپنی “ایپل” کے جدید ترین سمارٹ فون “آئی فون 10” میں شامل “FaceID” ٹیکنالوجی کو ایک “ماسک” کے ذریعے دھوکہ دینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

“ایپل انسائڈر” کے مطابق اس ماسک کو “تھری ڈی پرنٹگ”، تصاویر اور کچھ میک اپ کا استعمال کر کے تیار کیا گیا ہے۔

ویتنام کی “Bkav” نامی کمپنی کا کہنا ہے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی محفوظ نہیں جیسا کہ سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اسے آسانی سے دھوکہ دیا جاسکتا ہے۔

ماسک تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کو محفوظ کرنے کے لیے ہاتھ کے انگوٹھے کی شناخت کی تکنیک زیادہ کارگر ہے۔

ویتنامی کمپنی کو یہ ماسک تیار کرنے میں 5 دن لگے ہیں جسے 150 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایپل نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

متعلق ویب ڈیسک