پیپلز پارٹی کا نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کی حمایت کا فیصلہ

مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق کی جانبkhursheed shah سے مردم شماری پر سندھ کے تحفظات دور کئے جانے کی یقین دہانی کے بعد پیپلز پارٹی نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق حکومتی بل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی اور آئینی موقف اپنایا ہے، حکومت نے مردم شماری سے متعلق معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے سے متعلق ہمارا مطالبہ تسلیم کیا، شکر ہے کہ حکومت کو دیر سے ہی سہی لیکن ہماری بات سمجھ آ گئی۔ اب پیپلز پارٹی پارلیمان اور جمہوری اداروں میں مزید نئی حلقہ بندیوں کے لیے آئینی بل 2017 کی حمایت کرے گی۔

متعلق نامہ نگار