اثٓاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار کا آج بھی پیش نہ ہونے کا امکان

وزیر خزانہ اسحاق ڈارIshaqDar1 کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اب تک 7 مرتبہ احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور 4 سماعتوں پر غیر حاضر رہے جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں استغاثہ کے 28 میں سے 5 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرا لیے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے نیب کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ اگر ملزم اسحاق ڈار پیش نہ ہوئے  تو ضمانتی مچلکے ضبط ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بنایا ہے۔

اسحاق ڈار کی پیشیاں:

وزیر خزانہ اسحاق ڈار 7 مرتبہ احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وہ 25 ستمبر، 27 ستمبر، 4 ، 12، 16، 18 اور 30 اکتوبر کو اثاثہ جات ریفرنس کا سامنا کرنے کے لئے پیش ہوئے جس کے بعد ہونے والی دو سماعتوں پر وہ پیش نہ ہوئے۔

اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس پر پہلی سماعت 14 اور دوسری 20 ستمبر کو ہوئی اور ان دونوں سماعتوں پر وہ پیش نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں نیب نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جو مختصر مدت میں 91 گنا بڑھے۔

27 ستمبر کو احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

نیب کی جانب سے پیش کیے گئے گواہان:

نیب کی جانب سے پیش کیے گئے پہلے گواہ اشتیاق علی تھے جن کا تعلق نجی بینک سے ہے جب کہ شاہد عزیز قومی سرمایہ کاری ٹرسٹ اسلام آباد کے ملازم اور طارق جاوید لاہور کے نجی بینک میں افسر ہیں۔

متعلق نامہ نگار