الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 2 دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی !

7

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوںکو حتمی نوٹس جاری کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں2 لاکھ روپے انلسمٹنٹ فیس جمع کرائیں،تمام پارٹیاں 2000 کارکنوں کی فہرست جمع کرانے کی پابندہیں،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 2 دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ2دسمبر کے بعد قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والی سیاسی جماعت الیکشن لڑنے کی اہل نہیں ہوگی، سیاسی جماعتیں قانونی تقاضے پورے کریں ،ورنہ ڈی لسٹ کیا کر جائے گا،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے ای میل ،ٹیلی فون نمبر،رابطوں کی دیگر تفصیلات بھی طلب کر لیں،الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد350 سے زائد ہے ،دنیا میں سب سے زیادہ سیاسی جماعتیں پاکستان میں ہے :۔

متعلق نامہ نگار