ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ڈانس وڈیو وائرل

 ایونٹ کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ فوٹو : فائل

ایونٹ کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ فوٹو : فائل

نئی دلی: ظہیر خان اور اداکارہ ساگاریکا کی شادی کی تقریب میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ڈانس وڈیو وائرل ہوگئی۔

ظہیر خان اور ساگاریکا 23 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد انہوں نے قریبی دوستوں کیلیے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں بالی ووڈ اور کرکٹ اسٹارز نے شرکت کی، تقریب میں ویرات کوہلی، انوشکا شرما، سشمیتا سین، ارشد وارثی، سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ، ثانیہ مرزا، اجیت اگارکر اور دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب میں جہاں دیگر لوگوں نے رقص کیا، وہاں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے بھی رقص کرتے ہوئے خوب داد وصول کی، ایونٹ کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں نے گزشتہ سال یووراج سنگھ اور ہیزل کیچ کی شادی کے موقع پر بھی خوب رنگ جمایا تھا۔

متعلق صالیحہ ناصر