قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے سپر8 مرحلہ کا نیا شیڈول جاری

ٹورنامنٹ کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ فوٹو : فائل

ٹورنامنٹ کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ فوٹو : فائل

 لاہور: قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے سپر 8 مرحلے کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

قومی ٹی ٹوئنٹی 27 نومبر کو مکمل ہونے کے بعد قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کا سپر8 مرحلہ 29 نومبر کو شروع ہونا تھا لیکن اسلام آباد دھرنے کی وجہ سے قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے سیمی فائنلز 29 نومبر اور فائنل 30کو شیڈول کیا گیا ہے۔ اس لئے قائد اعظم ٹرافی کا سپر ایٹ مرحلہ اب 3دسمبر کو شروع ہو گا۔

پہلے مرحلے میں 3 دسمبر سے 6 دسمبر تک 4 میچز کھیلے جائیں گے، سوئی ناردن اور ایچ بی ایل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی، لاہور بلوز اور لاہور وائٹس یو بی ایل گراﺅنڈ نمبر 1 کراچی میں مد مقابل ہوں گی، یو بی ایل اور سوئی سدرن گیس کا مقابلہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد جبکہ کے آر ایل اور واپڈا کا میچ اسٹیٹ بینک گراﺅنڈ کراچی میں شیڈول ہے۔ دوسرے مرحلے کے میچز 9 دسمبر جبکہ تیسرے مرحلے میں 15 دسمبر سے میچز کھیلے جائیں گے، فائنل 21سے25 دسمبر تک شیڈول کیا گیا ہے۔

متعلق صالیحہ ناصر