ایشوریا نے سلمان کو پریشان کر دیا، آنیوالی عید پر دونوں کے درمیان کیا ہونے جا رہا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان اور ایشوریہ کا ٹکرائو، سلمان خان نے ناراضگی کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سلمان خان اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے کے درمیان معاشقہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ دونوں علیحدگی کے بعد سے ایک دوسرے سے کتراتے ہیںمگر اب دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ اور ایشوریا کی ’فینی خان‘ اگلے برس عید کے موقع پر ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی، جس کے باعث دونوں فلموں کے درمیان باکس آفس پرتصادم کی توقع کی جارہی ہے۔

لیکن اس تصادم سےسلو میاں شدید ناراض ہیں اور نہیں چاہتے کہ باکس آفس پر ایشوریا رائے سے تصادم ہو۔بھارتی میڈیا نے سلمان خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان کبھی بھی باکس آفس پر مقابلے اور اپنی فلموں کی کمائی کی وجہ سے پریشان نہیں ہوتے، لیکن اس بار وہ شدید پریشان ہیں کیوں کہ انہیں ڈر ہے کہ ’ریس 3‘ اور ’فینی خان‘ کے باکس آفس مقابلے سے ایک بار پھر ان کے اور ایشوریا کی خبریں میڈیا میں آنے لگیں گی جو انہیں پسند نہیں ہے۔

متعلق شازیہ عندلیب