’نوازشریف کیخلاف سنگین مقدمات کے باوجود گرفتاری اور نہ ای سی ایل میں نام ہے‘

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف سنگین مقدمات کے باوجود گرفتاری  اور نہ ای سی ایل میں نام ہے۔اسلام آباد میں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بڑےجلسےکرنےکی دعویدار جماعت کا غرور توڑ دیا اور جیالوں کے لیے پریڈ گراؤنڈ چھوٹا پڑگیا۔خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ جسلے میں آنے والے آدھے لوگ گراؤنڈ کے اندر اور آدھے باہر تھے، سیالکوٹ، جہلم، لالہ موسیٰ ،کشمیر اور اٹک کے جلوس ٹریفک جام کے سبب نہیں پہنچ سکے، 40 سے50 ہزار جیالے نیشنل ہائی وے پر تھےجو جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم نئے ویژن اور نئی قیادت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کی طرح سیاست کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف سنگین مقدمات کے باوجود گرفتاری نہ ای سی ایل میں نام، سپریم کورٹ کے لیےامتحان ہےاب دہرا معیارنہیں چلےگا۔خورشید شاہ نے کہا کہ شرجیل میمن خودپیش ہوئے لیکن انصاف نہیں مل رہا، سندھ کے لیے عدالتوں اور اداروں کا رویہ اور قانون الگ، پنجاب کے لیے الگ ہے۔

 

متعلق سرفرازاحمد عباسی