مریم نواز نے جاوید ہاشمی کیلئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد : سال 2012 ءمیں ن لیگ چھوڑنے والے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کو جہاں دیگر کارکنان کی جانب سے طنز و بیانات کا سامنا کرنا پڑا وہی وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی پیچھے نہ رہیں، انہوں نے سینئر سیاستدان اور اپنے والد کے درینہ ساتھی کو احسان فراموش قرار دیا تھا ، تاہم اب وہ وبارہ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں مریم نواز نے انہیں ویلکم بھی کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 27مئی 2012ءکو جاوید ہاشمی کو انتہائی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’احسان فراموش آدمی ،ایک بیکار آدمی ،ایک بیمار آدمی،ہاشمی ہاشمی ‘۔تاہم اب جاوید ہاشمی جب دو بارہ ن لیگ میں شامل ہونے جا رہے ہیں تو مریم نواز ایک بار پھر میدان میں آ ئیں ہیں اور انہو ںنے سینئر سیاستدان کی نوازشریف کے ساتھ ملاقات کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کیں اور ساتھ پیغام درج کیا کہ وہ واپس اپنے گھر آ رہے ہیں اور انہیں ویلکم بھی کہا۔

متعلق سرفرازاحمد عباسی