نیو یارک میں ہوا سالانہ انٹرنیشنل موٹر سائیکل شو

نیو یارک میں سالانہ انٹرنیشنل موٹرسائیکل شوکا انعقاد کیا گیا، جس میں شامل سینکڑوں جدید اسپورٹس اور ہیوی بائیکس نے شرکاء کو حیران کردیا۔ امریکی شہر نیو یارک میں سالانہ انٹرنیشنل موٹر سائیکل شو کاانعقاد کیا گیا Annual International Motorcycle Show in New Yorkجس میں جدید اسپورٹس اور ہیوی بائیکس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس موٹر سائیکل شو میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت اسکوٹرز، ٹریل بائیکس اور دیگرایونٹ کا حصہ بنائی گئیں۔

اس کے علاوہ اسمارٹ بائیک ہیلمٹس سمیت دیگر ایسیسریزبھی نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔

اس شو میں امریکا سمیت مختلف ممالک سے سے درجنوں کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس پیش کیں جبکہ پرانی بائیکس کو بھی نئی جدت کے ساتھ متعارف کروایا گیا۔

تین روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ہزاروں افرادنے شرکت کی جبکہ اس دوران اسٹنٹ شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں بائیکرز نے اپنی مہارت دکھائی۔

متعلق ویب ڈیسک