وقار یونس کی بولنگ دیکھ کر چیمپئنز ٹرافی فائنل کی تیاری کی، حسن علی

قومی ٹیم کے فاسٹ بو لر حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل اپنے ہیرو وقار یونس کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد میدان میں اترے تھے۔

The preparation of the Champions Trophy final to seeing Waqar Younis bowling, Hassan aliایک انٹرویو کے دوران حسن علی نے کہا کہ وقار یونس بولنگ میں ان کے آئیڈیل ہیں، وہ پہلے ہر پاکستانی بچے کی طرح بیٹسمین بننا چاہتے تھے تاہم جب 1999-2000 میں انہوں نے وقار یونس کو بولنگ کرتے دیکھا تو فیصلہ کرلیا کہ وہ انہی کی طرح کے فاسٹ بولر بنیں گے۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ انہیں وقار یونس کی ریورس سوئنگ اور یارکرز گیندیں بہت پسند تھیں اور وہ بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے سے قبل بھی انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں ان کی 7 وکٹوں کی پرفارمنس یوٹویب پر دیکھ رہے تھے۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ 7 وکٹوں کی پرفارمنس وقار یونس نے ریورس سوئنگ کی بجائے نئی گیند پر حاصل کی تھیں۔

متعلق ویب ڈیسک