شیاؤمی ریڈمی 5 اور 5 پلس کو چار رنگوں میں پیش کیا جائے گا

لاہور: شیاؤمی کمپنی  اپنے نئے اسمارٹ فون ریڈمی 5 اور ریڈمی 5 پلس کو 7 دسمبر کو متعارف کروانے جا رہی ہے ۔ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ،اسنیپ ڈریگون 625 پروسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ، فنگر پرنٹ سنسر، 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئر آورز کی ہوگی۔فون کو چار رنگوں میں متعارف کروایا جائے گا جس میں کالا ، پنک ، نیلا اور گولڈ شامل ہیں۔3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1000 یان ہوگی۔

متعلق عدیل رحمان