ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویرات کوہلی اور انوشکا کے اثاثوں کی تفصیلات لیک ہو گئیں !

a-138

نئی دہلی ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کیساتھ ہی دونوں کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریباً600 کروڑ (6 ارب بھارتی روپے) ہے اور اب ان کا شمار ارب پتیوں میں ہوتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی ایک ون ڈے کی فیس 6 لاکھ بھارتی روپے جبکہ ٹیسٹ میچ کی فیس 15 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں اور اسی طرح آئی پی ایل کے ایک سیزن سے وہ 14 کروڑ بھارتی روپے کما لیتے ہیں۔ کوہلی کو اشتہارات اور دیگر اثاثوں سے بھی 42 کروڑ بھارتی روپے سالانہ حاصل ہوتے ہیں جبکہ ان کی 18 کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری بھی موجود ہے۔ ویرات کوہلی کا جرمنی کے سپورٹس برانڈ ’ پوما‘ سے بھی 8 سال کیلئے 110 کروڑ بھارتی روپے میں معاہدہ ہے اور وہ سالانہ 120 کروڑ بھارتی روپے کی کمائی بھی کرتے ہیں۔ ویرات پرتعیش گاڑیوں کے شوقین ہیں اور ان کے پاس 6 پرتعیش اور مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں جن کی مالیت 9 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ ویرات کوہلی اپنی کمائی کے باعث دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کرکٹرز میں شامل ہوتے ہیں اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت 390 کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ وہ 28 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس بھی ادا کرچکے ہیں۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی کسی سے کم نہیں ہے جو اداکارہ ہونے کے علاوہ پروڈیوسر بھی ہیں۔ وہ ایک فلم میں اداکاری کیلئے کم از کم 5 سے 8 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں جبکہ مختلف اشہارات سے بھی 4 کروڑ بھارتی روپے کماتی ہیں۔ اداکارہ فلم پروڈکشن ہاؤس اور دیگر کاروبار میں 36 کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری کرچکی ہیں اور اس سے بھی انہیں اچھی خاصی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ انوشکا شرما کو بھی اپنے شوہر کی طرح پرتعیش گاڑیاں رکھنے کا شوق ہے اور ان کے پاس 4 لگژری گاڑیاں ہیں جن کی مالیت 5 کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ ہر سال اداکارہ کی آمدنی میں 18 فیصد اضافہ ہور ہا ہے اور اس وقت ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 220 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ اس طرح نوبیاہتا جوڑے کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 600 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے اور اسے ارب پتی جوڑی کہا جاسکتا ہے، ساتھ ہی 2 سالوں میں ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 10 ارب یعنی (1000) کروڑ بھارتی روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے:۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں