ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صبا قمر نے جیون ساتھی ڈھونڈھ لیا؟

صبا قمرکی جانب سے باقاعدہ شادی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے؛ فوٹوفائل

صبا قمرکی جانب سے باقاعدہ شادی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے؛ فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ صبا قمر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنا جیون ساتھی ڈھونڈھ لیا ہے اور بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمرکے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ  جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ حال ہی میں صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ دراصل صبا قمر نے صبا فیصل کے گھر منعقد کی گئی نئے سال کی تقریب میں شرکت کی۔ جہاں صبا فیصل کے بیٹے ارسلان بھی موجود تھے۔

ارسلان نے صبا قمرکے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’2018 کی پہلی تصویر صبا قمر زمان کے ساتھ ، بہت سارا پیار‘ اس کے ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ ہم صرف دوست ہیں۔ یہی تصویر صبا قمر نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جس پر یہی پیغام درج تھا۔

Friends usually #Repost @arslan_faisal (@get_repost) ・・・ First design of 2018:) with her ♥️ @sabaqamarzaman ♥️ Love Love and Love ♥️♥️♥️

A post common by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on Dec 31, 2017 during 4:06pm PST

تصویر انسٹاگرام پر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ ہر طرف صبا قمر کی شادی کے چرچے شروع ہوگئے ہیں، تصویر دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین نے پوچھنا شروع کردیا کہ کیا آپ دونوں منگنی کرچکے ہیں اور جلد شادی کرنے والے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ اداکار کچھ بھی مکمل نہیں بتاتے ہوسکتا ہے دونوں بہت اچھے دوست ہوں کیونکہ دونوں کی جانب سے باقاعدہ منگنی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے؟

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ صبا قمرریمپ پرواک کے دوران گرگئیں

واضح رہے کہ صبا اورارسلان کے پیغام سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان رشتہ دوستی سے زیادہ ہے لیکن ابھی تک دونوں کی جانب سے باقاعدہ شادی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جب کہ صبا قمر نے بھی اپنی شادی کی خبروں کی تردید نہیں کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں