ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی بحری جہاز میں تصادم، 32 افراد لاپتہ

بیجنگ: چین کے مشرقی سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی بحری جہاز میں تصادم کے نتیجے میں 32 افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ چین کے مشرقی سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی کارگو جہاز میں ٹکر ہوگئی، جس کے بعد تیل بردارجہاز سانچی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عملے کے 32 افراد لاپتہ ہوگئے جن میں 30 ایرانی اور 2 بنگلہ دیشی شامل ہیں۔ سمندر میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ چین کے بحری جہاز کرسٹل کے عملے کے تمام 21 چینی باشندوں کو بچالیا گیا۔

ایرانی تیل بردار جہاز پاناما میں رجسٹرڈ تھا جو ایک لاکھ ٹن سے زائد خام تیل لیکر جنوبی کوریا جارہا تھا کہ اس دوران مشرقی چین کے ساحل سمندر سے 257 کلومیٹردور کرسٹل جہاز سے ٹکراگیا۔ حادثے کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی جس سے جہاز مکمل تباہ ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں