ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زینب قتل واقعے پر قوم کا سر شرم سے جھک گیا: چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ میں الرازی میڈیکل کالج کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قصور میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی 7 سالہ زینب سے متعلق بھی ریمارکس دیئے۔

مزید جانئیے: قصور میں حالات بدستور کشیدہ، دوسرے شہروں سے زمینی راستہ منقطع

چیف جسٹس نے کہا کہ زینب قوم کی بیٹی تھی، اس واقعے سے مجھ سے زیادہ میری اہلیہ گھر میں پریشان تھیں، واقعے سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

سماعت کے دوران وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ قصور سے متعلق ہڑتال کی جارہی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ دکھ اور سوگ اپنی جگہ لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں بنتی۔

یہ بھی جانئیے: وزیراعلیٰ پنجاب کی مقتولہ زینب کے گھر آمد، والدین سے اظہار تعزیت

اس موقع پر وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ ہڑتال احتجاج کرنے والوں پر کی جانے والی فائرنگ کے خلاف ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ صحت اور عدلیہ جیسے شعبوں میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اعتزاز احسن کو ایسے معالات میں بطور قانون ساز اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں