تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش چوہدری نثار اگر آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑیں گے تو ان کی حمایت کرینگے، عمران خان

نواز اور زرداری اربوں ڈالر ملک میں واپس لے آئیں تو ان کی توبہ قبول ہے
بلاول بھٹو سے اتحاد کا مطلب آصف زرداری سے اتحاد ہے جو ممکن نہیں ہے، سربراہ تحریک انصاف
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھی بات ہے۔ اگروہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں تو حمایت کرسکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری اربوں روپے مالیت کے ڈالر واپس لے آئیں تو ان کی توبہ قبول ہے۔ بلاول بھٹو سے اتحاد کا مطلب زرداری سے اتحا دہے جو نا ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چھ سینیٹرز کے نام فائنل کئے ہیں۔ سیاست میں دل بڑا کرنا پڑتا ہے۔ مولانا سمیع الحق اتحادی ہیں۔ اضافی ووٹ ان کو دے سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ایک شخص نے مجھے سینیٹ ٹکٹ کے لئے4کروڑ کی پیشکش کی۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سینیٹ الیکشن میں پیسے لگارہے ہیں ہم اقتدار میں آکر سینیٹ الیکشن براہ راست کرائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لگ رہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے سینیٹ الیکشن کے بعد تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹس جاری کریگی۔ نگران حکومت آتے ہی بہت سے لوگ (ن) لیگ چھوڑ دیں گے۔

متعلق سرفرازاحمد عباسی