ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل فائنل کیلئے فل ڈریس ریہرسل ٗ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں بند ٗ کرفیو کا سما ں

پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکا رتعینات ٗ موبائل اسپتال ٗ فائر بریگیڈ ٗ ایمبولینس موجود ٗ ٹریفک بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات
آئی سی سی کے وفد اور غیر ملکی ماہرین نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائزہ لیا ٗ سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار ٗ فائنل 25مار چ کو کھیلا جائے گا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی سیکورٹی ماہرین نے پی ایس ایل فائنل کیلئے کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔ کراچی میں 25 مارچ کو کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل کی سیکورٹی کیلئے فل ڈریس ریہرسل کی گئی، اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکار نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تعینات تھے۔ اسٹیڈیم آنے والے تمام راستے بند جبکہ کچھ مقامات پر شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ پی ایس ایل فائنل کی ریہرسل کیلئے سیکورٹی قافلہ ایئر رپورٹ سے ہوٹل اور پھر ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم پہنچا جس میں غیر ملکی سیکورٹی ماہرین بھی موجود تھے، ہیلی کاپٹرز سے بھی فل ڈریس سیکورٹی کی نگرانی کی گئی جس کیلئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موبائل اسپتال بھی موجود رہے، فائربریگیڈ اور ایمبولینس بھی نیشنل اسٹیڈیم کے باہر موجود تھیں۔ آئی سی سی کے وفد اور غیر ملکی ماہر ریگ ڈیکاسن نے بھی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنی رپورٹ 7 روز میں دیں گے۔ رگ ڈیکاسن نے کہا کہ مختلف سیکورٹی ایجنسیوں نے بریفنگ دی جبکہ فائنل کے لئے بھی سیکورٹی انتظامات حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے سیکورٹی انتظامات پہلا قدم ہے، سیکورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہوں جو کہ بین الاقوامی معیار کے ہیں اور اس حوالے سے 7 روز میں رپورٹ دوں گا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جبکہ رگ ڈیکاسن بھی سیکورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا اور کوشش ہے کہ سندھ کے عوام کو کرکٹ واپس ملے۔ خیال رہے کہ 22 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے 34 میچز متحدہ عرب امارات، لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے تمام لیگ میچز دبئی اور شارجہ میں جبکہ پلے آف کے 2 میچز لاہور اور فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں