ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حساس اداروں کو رائو انوار کی گرفتاری میں تعان کی ہدایت ٗ توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری

کوئی شخص عدالت سے بھاگ نہیں سکتا ٗ رائو انوار کو نیک نیتی سے موقع دیا مگر اس نے ضائع کردیا ٗ سپریم کورٹ
اسٹیٹ کو رائو انوار کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم ٗ رائو انوارنے میرے بیٹے پر ظلم کیا ٗ نقیب اﷲوالد کی گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مفرور سابق ایس ایس پی رائو انوار کی حفاظتی ضمانت واپس لیتے ہوئے رائو انوار کو گرفتا رکرنے کا حکم دے دیا جبکہ آئی ایس آئی ، ایم آئی اور ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ رائو انوار کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کی جائے رائو انوار کے خلاف عدالت کے حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کردیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ رائو انوار کو پیش ہونے کے لیے نیک نیتی کے ساتھ موقع دیا لیکن انہوں نے موقع ضائع کردیا کوئی شخص عدالت سے بھاگ نہیں سکتا ایک دن پکڑے جانا ہے۔ جمعے کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو رائو انوار کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے اور پولیس کو گواہوں کی سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جبکہ دوران سماعت آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے اعتراف کیا کہ واٹس ایپ کال کے ذریعے ان کا رائو انوار سے رابطہ ہوا اور انہوں نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا پنجاب پولیس کو زینب قتل کیس میں تین دن کا ٹاسک دیا تھا اور پولیس نے تین دن میں قاتل گرفتار کرلیا یہاں آئی جی کہہ رہا ہے کہ سنجیدہ کوشش کررہے ہیں۔ آئی جی کو مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی کوششیں ٹھیک ہیں لیکن نتیجہ ابھی تک برآمد نہیں ہوا عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی جبکہ سپریم کورٹ پیشی کے موقع پر نقیب اللہ محسود کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بیگناہ تھا اور رائو انوار نے ظلم کیا انصاف کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا رائو انوار کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات مانیں گے۔

رائو انوار کے براستہ مناکو فرانس پہنچے کی چہ مگوئیاں
سابق ایس ایس پی فرانس میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دینگے
پیرس میں مقیم پاکستانی رائو انوار کی موجودگی پر تذبذب کا شکار
پیرس(نیٹ نیوز) کراچی میں ہونے والے پولیس مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث سابق ایس ایس پی ملیر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے تاحال چھلاوہ بنے ہوئے ہیں۔ رائو انوار کہاں ہیں کیا پیرس میں ہیں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ ذریعے کے مطابق گزشتہ دنوں سے پیرس میںخبر گردش کررہی ہے کہ رائو انوار فرانس پہنچے ہوئے ہیں اور فرانس میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دیں گے۔ رائو انوار براستہ منا کو فرانس پہنچے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پیرس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی گزشتہ کئی دنوں سے رائو انوار کی پیرس میں موجودگی کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں