ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پدماوت کی رانی اب مافیا کوئین بنیں گی

یہ فلم ’گینگسٹر ز‘ پرمبنی ہوگی،فوٹو:انٹرنیٹ

یہ فلم ’گینگسٹر ز‘ پرمبنی ہوگی،فوٹو:انٹرنیٹ

 ممبئی: حال ہی میں باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی فلم ’پدماوت‘ میں رانی کا کردار ادا کرنے کے بعد بھارتی فلم اسٹار دپیکا پڈوکون ایک بار پھر رانی بنیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پدماوت کی بھرپور کامیابی کے بعد دپیکا اب نئی فلم کے حوالے سے جلد کام شروع کریں گی، یہ فلم ’گینگسٹرز‘ پرمبنی ہوگی جس میں دپیکا ’مافیا کوئین‘ کا روپ دھاریں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون نے ٹریفک پولیس اہلکار کے روپ میں سب کی چھٹی کرادی

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پدماوت کی ’رانی‘ مافیا کوئین کا کردار نبھانے کے لیے تیاریاں کررہی ہیں جس میں وہ مافیا کوئین کے مخصوص انداز میں خود کو ڈھالنے کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ مارچ میں ممبئی میں ہوگی۔

پدماوت کے بعد دپیکا کے مداح انہیں  اگلی فلم میں یکسر مختلف روپ میں دیکھیں گے جس میں وہ  نئی ’ لیڈی ڈان‘ کی طرح  پیش آئیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں