ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک بار بھی نواز شریف کو عوام نے نہیں نکالا : مریم

شیخوپورہ,  مریم نواز نے کہا کہ کیا نواز شریف کے ساتھ انصاف ہوا، کیا نواز شریف کی نااہلی اور ناانصافی کو مانتے ہو؟، یہ اکیلے نواز شریف کا مقدمہ نہیں بلکہ ہر اس وزیراعظم کا مقدمہ ہے جسے عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا لیکن جو پانچ سال پورے نہ کرسکا۔ نواز شریف کے ساتھ تین بار یہی ہوا، ایک بار بھی نواز شریف کو عوام نے نہیں نکالا، کیا ایسے ہی پاکستان کا تماشا بنتا رہے گا؟

اسامہ تنویر نے اظہاربخاری کو چیرمین زکوۃ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 
راولپنڈی ///// سینیٹر چوہدری تنویر کے بیٹے چوہدری اسامہ تنویر نے علامہ پیر سید اظہاربخاری کو چیرمین زکوۃ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔چیرمین زکوۃ کمیٹی ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے ،کہ زکوۃ ایک دینی فریضہ ہے ،اسے صحیح مستحق تک پہچانا بہت بڑی عبادت ہے ۔غریب کے ہاتھ پھیلانے سے پہلے اس کی مالی مدد کر نا اصل حقوق العباد ہے ۔غیر مستحق کو زکوۃ دینا ، سانپ کو دودہ پلا کر موٹا کر نا ہے ۔لہذ ازکوۃ کمیٹیوں کے چیر مین گھروں میں خودجا کر مستحق کو زکوۃ تقسیم کریں ، تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری اسامہ تنویر کی طرف سے اعزازیہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔اظہار بخاری نے کہا اسلام نظام زکوۃ سے صرف غربت ختم نہیں کرتا ،بلکہ امیر و غریب میں ایک معاشی ربط بھی پیدا کرتا ہے ۔شریعت ہاتھ پھیلانے کی نہیں بھائی کا ہاتھ بٹانے کی ترغیب دیتی ہے ۔حکومت نے زکوۃ تقسیم کرنے کی جو پالیسی بنا رکھی ہے ، اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ اربوں روپیہ زکوۃ کے ذریعے تقسیم کرنے کے با وجود گداگری کی لعنت جوں کی تُو ں موجود ہے ۔زکوۃ ( معاذاللہ) فقیروں اور سائلوں کے گروہ کو جنم نہیں دیتی ، بلکہ اس کے ذریعے معاشرے سے پیشہ ور گاگروں کا خاتمہ ہوتا ہے ۔زکوۃ مال پاک کرتی ہے ، گناہ معاف کرتی ہے ۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے ، کہ نظام زکوۃ کی روشنی میں ہینڈ آف دی سٹیٹ غریبوں کے لیے مالیاتی نظام تشکیل دے ۔تاکہ ملک میں زکوۃ دینے والے ہوں لینے والا کوئی نہ ہو ۔ زکوۃ کمیٹی کے تمام ممبران تقسیم زکوۃ کو سیاست نہیں ، عبادت سمجھ اسے صحیح معنوں میں ایمانداری اور خلوص نیت سے ببھانے کی کو شش کریں ۔تاکہ یہ عبادت ،سیاست کی نظر نہ ہو جائے۔ ہماری کو شش ہے کہ زکوۃ کا نظام میں مزید بہتری لائی جائے ۔تاکہ ملک سے جلد کا جلد خاتمہ ہو جائے ۔ غربہ کیلیے اسے موقع فراہم کیے جائیں ، تاکہ وہ ہاتھ پھیلانے کی بجائے کاروبار میں استعمال کرکے معاشرے کا بہترین شہری بن سکے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں