Home - کھیل - کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے ہاتھوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے ہاتھوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست

اسلام آباد یونائٹیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134رنز بنائے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی سے میچ رات 9بجے ہوگا ٗ پشاور زلمی کی ٹیم جیت کیلئے پراعتماد نظر آتی ہے
شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کوئٹہ کی جانب سے اسد شفیق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا، رومان رئیس نے تیسرے اوور میں شین واٹسن کو 2 رنز پر آئوٹ کیا لیکن بدقسمتی سے وہ نوبال قرار پائی جبکہ اگلی ہی گیند پر والٹن نے شین واٹسن کا ناقابل یقین کیچ پکڑا، مگر وہ فری ہٹ ہونے کی وجہ سے آئوٹ نہیں ہوئے البتہ وہ اگلے ہی اوور میں 13 رنز بنا کر اسٹیون فن کا شکار بن گئے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے عمر امین بھی صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے انہیں محمد سمیع نے بولڈ کیا جب کہ اسد شفیق 22 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر فن کا نشانہ بنے۔ کیون پیٹرسن اور محمد نواز نے چوتھی وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت داری قائم کی اس دوران کیون پیٹرسن نے 3 بلند و بانگ چھکے بھی مارے۔ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی سے میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Al Qamar Online Urdu News and Current Affairs Network