محمد بدیع الزماں

badiپاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار محمد بدیع الزماں نصف اداکار ہیں اور نصف کالم کار۔ اداکاری میں انہوں نے جو جوہر دکھائے اُن کی “پاداش” میں اُن کا نام نامی برطانیہ کے فلمی انسائیکلو پیڈیا میں درج ہوا۔لاہور ٹی وی اور اسٹیج کے ڈراموں کی تاریخ بدیع الزماں کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں نارویجین فلمBak Sju Hav(سات سمندر پار) بھی شامل ہے۔بدیع الزماں مزاج کے اعتبار سے صوفی ہیں۔محبت کرنے والے دوست اور معاملہ فہم اور بذلہ سنج دانشورہیں۔

بدیع الزماں یو پی کے ضلع اعظم گڑھ کی مردم خیز بستی پھولپور میں پیدا ہوئے ۔ چودہ برس کی عمر میں کھوکھرا پار کے راستے بھارت کی سرحد عبور کی اور پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا۔

راولپنڈی میں اُن کے برادرِ بزرگ عبدالحمید اعظمی ریڈیو پاکستان میں پروگرام پروڈیوسر تھے۔ بدیع الزماں نے اُن کی زیرِ نگرانی میٹرک کا امتحان پاس کیا اور پھر گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد سے گریجوایشن کیا۔

محمد بدیع الزماں القمرآن لائن سے مدیر کی حیثیت سے وابستہ ہیں