کسانوں کی حالت بدلنے کیلیے ایگری کلچر ایمرجنسی نافذ کرنا ہوگی، ایکسپریس فورم

 لاہور: زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے لہٰذا زراعت کو صنعت کا درجہ دینے کیلیے قانون سازی کی جائے گی۔ ریسرچ کے اداروں کو دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے، 12 برس بعد پنجاب ایگری کلچر ریسرچ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کر دی گئی ہے، گندم کے علاوہ کسی بھی فصل پر مزید پڑھیں

نجی ایئرلائن سیرین ایئر کو بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی

 کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئرلائن سیرین ایئرکو بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی اجازت دیدی۔ سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نجی ایئر لائن کو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دیتے ہوئے،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، سی اے اے نے نجی ائرلائن کوبین الاقوامی فلائٹ شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ مزید پڑھیں

بڑے ریٹیل آؤٹ لیٹس کے صارفین کو 5 فیصد کیش بیک دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: ایف بی آر نے بڑے ریٹیل آؤٹ لیٹس کے صارفین کو سیلز ٹیکس کی مد میں 5 فیصد کیش بیک کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیل نصب کرکے خود کوکمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرنیوالے بڑے ریٹیل آؤٹ لیٹس کے صارفین کو سیلز ٹیکس کی مد میں مزید پڑھیں

پی ٹی سی ایل کے سی ای او راشد خان انتقال کرگئے

 کراچی:  پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ گروپ کے سی ای او راشد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے سی ای او راشد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انہوں نے 2019 میں پی ٹی سی ایل گروپ کے CEO کا عہدہ سنبھالا۔ پی ٹی سی ایل گروپ مزید پڑھیں

2020-21: 5 ماہ میں 4.5 بلین ڈالر کا غیرملکی قرض لیا گیا

 اسلام آباد:  رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران حکومت نے 4.5 بلین ڈالر کے بیرونی  قرضے حاصل کیے جب کہ صرف نومبر میں 1.1 بلین  ڈالر کے مہنگے تجارتی قرضے لیے جن میں چین سے لیا گیا نصف بلین ڈالر کا قرض بھی شامل ہے۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق رواں مالی سال مزید پڑھیں

IMF پروگرام دوبارہ شروع کرنے کیلیے وزیر اعظم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بالآخر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد آئی ایم ایف پروگرام کا دوبارہ آغاز کرنا ہے جو گزشتہ 10ماہ سے تعطل کا شکار تھا۔ وزیر اعظم عمران خان کی بجلی کے نرخوں میں نئے اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے مزید پڑھیں

پی آئی اے کا 8 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ

کراچی: سی ای او پی آئی اے نے 8 نئے جہاز خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے لئے 8 نئے جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام جہاز 6 سالہ ڈرائی لیز پر لئے جائیں گے۔ ذرائع کے مزید پڑھیں

حکومت نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر تجارت عبدالزاق داؤد نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ای سی سی نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے ملبوسات کے مزید پڑھیں

نومبر کے دوران ملکی مہنگائی میں مزید اضافہ ، اعداد و شمار جاری

 اسلام آباد:  ملک میں نومبر2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ آٹھ پانچ (0.85)  فيصد مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد نومبر میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر8.35  فیصد ہو گئی۔     وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کےماہانہ اعداد وشمارپر مبنی رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال مزید پڑھیں

سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں بڑا اضافہ

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 1831ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید پڑھیں