پیپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے

  کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کیلئے سندھ میں امیدواروں کے نام فائنل کرلیے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ نے سندھ سے قومی و صوبائی نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ حیدرآباد، جیکب آباد، سانگھڑ اور شکارپور کے کچھ علاقوں کیلئے مزید پڑھیں

آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پرامریکا روانہ ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے مزید پڑھیں

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

 راولپنڈی: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ چھاپہ مارکر لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ عمر کوٹ میں چھاپہ مارا اورملزم فیض اللہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے شہری کے بیٹے مزید پڑھیں

ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

 راولپنڈی: کسٹمز نے ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل  کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔  کسٹمز حکام کے  مطابق موٹر وے کے ذریعے کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی بس کو چونگی نمبر 26  پر روکا گیا، تلاشی لینے پر بس سے  نوادرات برآمد ہوئے۔ نوادرات عبدالسلام نامی مسافر  کے تھے مگر  وہ اپنی ملکیتی مزید پڑھیں

کرک؛ گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 8 بچے زخمی

کرک: خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پلاسٹک کے بڑے تھیلوں میں موجود قدرتی گیس میں آگ لگنے سے 8 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ کرک کی تحصیل بانڈہ داؤ شاہ گاؤں عیسک خماری میں پلاسٹک بیگز میں گیس بھرنے کے دوران آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 8 بچے زخمی ہوگئے۔ واقعے کی مزید پڑھیں

کراچی؛ پیاز 200 روپے کلو تک پہنچ گئی،سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر، شہری پریشان

  کراچی: سیزن کی سبزیوں کی بھرپور پیداوار کے باوجود سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،  پیاز نے ڈبل سنچری کرلی، شہریوں کا کہنا ہے کہ  کم آمدن والے طبقے کے لیے دال سبزی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔  سندھ کی فصل بازار میں آنے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران پیاز 80روپے مہنگی مزید پڑھیں

نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر واقع علاقے بپی میں اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے بارات کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں مزید پڑھیں

کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان

  کراچی: اگلے تین روز کے دوران کراچی میں رات و صبح کے وقت خنکی برقرار رہنے کا امکان ہے، پیر کو شہر کی فضاوں پر دھند چھانے اور درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری کمی کا امکان ہے، ہفتے کو کم سے کم پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، اندرون سندھ مٹھی میں ہفتے کو کم مزید پڑھیں

190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے

 اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ کے تین ارکان  پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم مزید پڑھیں

بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں جاں بحق ہونے والے نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بالاچ مولاچ بلوچ بخش کے قتل کا مقدمہ تربت سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کو نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مزید پڑھیں