بیلا روس: متنازع انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج، کئی شہروں میں مظاہرے

ویب ڈیسک —  بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں اتوار کو حالیہ انتخابات کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس متنازع انتخاب میں موجودہ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کامیاب قرار دیے گئے تھے۔ احتجاج کے باعث صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے جب کہ انہوں نے اس سلسلے میں روس سے مزید پڑھیں

مائیک پومپیو کا مشرقی یورپی ممالک کا دورہ جاری، مذاکرات کا محور چینی خطرہ 

واشنگٹن —  امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو مشرقی یورپ کے ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ چیک ری پبلک، سلووینیا، آسٹریا اور پولینڈ کے دورے میں انہوں نے چین پر توجہ مرکوز رکھی ہے اور وہ ان ممالک کو باور کرا رہے ہیں کہ اصل خطرہ چینی کیمونسٹ پارٹی کا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مشرقی مزید پڑھیں

لبنان کے نوجوان بیروت کی تعمیرِ نو میں مصروف ہیں: یونیسیف 

واشنگٹن —  لبنان میں یونیسیف کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ لبنان کی نوجوان نسل بیروت کے المیے کے بعد تعمیرِ نو کے کام میں مصروف ہے۔ اقوامِ متحدہ کے چلڈرن فنڈز کا کہنا ہے کہ اس دھماکے سے تقریباً ایک لاکھ بچے بے گھر ہوئے ہیں اور انہیں تعمیر نو کے لیے مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات سے اسرائیل کال کرنے کے لیے ٹیلی فون کا رابطہ قائم

ویب ڈیسک —  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے تعلقات قائم کرنے کے معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات سے اسرائیل کال کرنے کے لیے ٹیلی فون لائنز کا رابطہ شروع ہوگیا ہے۔ اتوار سے قایم ہونے والی ٹیلی فون لائنز کے حوالے سے سرکاری طور پر کوئی بیان مزید پڑھیں

دھونی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک —  بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی کو بھارت کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں ٹیم نے ورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور چیمپیئنز مزید پڑھیں

فرانس کا فرانسیسی شہریوں کے قتل میں ملوث طالبان کو رہا نہ کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک —  فرانس نے افغانستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان طالبان جنگجوؤں کو رہا نہ کرے جو فرانس کے شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ افغانستان کی حکومت نے لویہ جرگے کی منظوری کے بعد 400 ایسے طالبان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جو حکام کے مطابق مزید پڑھیں

بھارت نے 101 فوجی اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی

واشنگٹن ڈی سی —  بھارت نے اتوار کے روز فوجی ساز و سامان کے 101 آئٹمز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی دسمبر سے عائد ہو گی اور 2025 کے دسمبر تک جاری رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی مقامی مصنوعات کو سہارا دینے کے لیے عائد کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں

مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست، ناامید ہونے کی ضرورت نہیں: مصباح الحق

ویب ڈیسک —  پاکستان کرکٹ ٹیم چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست کے بعد اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ہمیں نا امید ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اس مضمون میں مصباح الحق نے کہا مزید پڑھیں

ہانگ کانگ: میڈیا ٹائیکون جمی لائے متنازع سیکیورٹی قانون کے تحت گرفتار

ویب ڈیسک —  ہانگ کانگ کی پولیس نے میڈیا ٹائیکون جمی لائے سمیت سات افراد کو نئے سیکیورٹی قانون کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے پیر کو جمی لائے کے میڈیا گروپ ‘نیکسٹ ڈیجیٹل’ کے ہیڈکوارٹر کا محاصرہ کیا۔ اُس موقع پر پولیس اور سیکیورٹی کے عملے کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مزید پڑھیں

چمن میں دھماکہ، تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی

ویب ڈیسک —  پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر چمن میں ایک دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ پیر کی صبح ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے دھڑے حزب الاحرار نے قبول کر لی ہے۔ حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسف زئی نے مزید پڑھیں